کوئٹہ، سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکہ، 2پولیس اہلکار شہید، 8زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واہ کینٹ میں زوردار دھماکا، گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے
واہ کینٹ میں زوردار دھماکا، گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے

کوئٹہ: سرینا چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید، جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرینا چوک پر مقامی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ ملزمان نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: عراقی دارالحکومت میں خودکش بم دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

Related Posts