قائد اعظم محمد علی جناح نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے پاکستان بنایا۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN rejects govt move to ban public meetings
Maryam-Aurangzeb

ترجمان مسلم لیگ (ن) و سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائدا عظم محمد علی جناح نے جمہوریت کی بالادستی کے لیے پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جو نواز شریف کے پاس امانت رہا۔

داتا کی نگری لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا جبکہ سی پیک بھی نواز شریف دور کا تحفہ ہے۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالتِ عظمیٰ نے پارلیمان کو قانون سازی کا مینڈیٹ دیا جبکہ حکومت قانون سازی کی ٹھیکیداری میں مصروف ہے۔ حکومت کو ایسے اقدامات سے باز رہنا ہوگا۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پنجاب کے شہر نارووال میں اسپورٹس سٹی بنانے پر عتاب کا شکار ہوئے جبکہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انصاف پسند سیاسی جماعت ہے، ہم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے جبکہ ثبوت پیش کرنے کے وقت رہنماؤں کو ضمانت مل جاتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اپنے والد کی تیمارداری کے لیے جانے کی خواہش مند ہیں، انہیں روکنے کے لیے عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں جاری مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف تو وزیر اعظم کوئی اجلاس نہیں کرتے، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو انصاف ملے، یہ ہم سب کی خواہش ہے اور ایسا ضرور ہوگا۔

Related Posts