قطر افغانستان میں امریکی مفادات کی نگرانی کریگا،انٹونی بلنکن

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Qatar to handle US interests in Afghanistan: Blinken

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان میں مفادات کے تحفظ، امریکی شہریوں کی مدد اور طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے براہ راست راستہ بنانے کیلئے قطر کی زیرنگرانی خصوصی سیکشن قائم کیا جائیگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت قطر کو افغانستان میں امریکی مفادات کے تحفظ کے نگراں کے طور پر ذمہ داری دی جائیگی، یہ ایک ایسا انتظام ہے جس میں میزبان ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں ایک تیسرا ملک کسی ملک کے مفادات کو سنبھالتا ہے۔

مزید پڑھیں:افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، تمام افغانوں کے حقوق کا احترام افغانستان کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے افغان عبوری وزیرخارجہ ملا امیر متقی نے ملاقات کی،ان کے ہمراہ قائم مقام وزراء برائے خزانہ، صنعت و تجارت اور دیگر سینئر ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے افغانستان اور افغان عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، تمام افغانوں کے حقوق کا احترام افغانستان کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

Related Posts