قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار، سندھ حکومت جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار، سندھ حکومت جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو
قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار، سندھ حکومت جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو

اسکردو: سینئر پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی کا اثاثہ اور اپنا سینئر رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کی سنگلاخ چٹانوں پر عوام کو پیپلز پارٹی کا پیغام دے رہے تھے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں گزشتہ 16 روز سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے جو اب کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے قمر زمان کائرہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی اور تندرستی کی دُعا کی، جبکہ قمر زمان کائرہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ گزشتہ شب مثبت آیا تھا۔   

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ