Friday, March 29, 2024

علامہ اقبال سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے تھے۔عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے حکیم الامت علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کے تصورات آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں وہ ایک عظیم صوفی شاعر تھے جنہوں نے روحانیت اور سائنس و ٹیکنالوجی کو یکساں اہمیت دی۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے موجودہ دور کے سائنسی انقلاب اور تعمیروترقی کو بھی عزت و احترام دیا جبکہ ان کے زریں خیالات آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال نے  امن اوربھائی چارے کا پیغام دیا،عثمان بزدار