پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ، مزید 9 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ، مزید 9 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ، مزید 9 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 44 ہزار 839 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اب تک 6 ہزار 977 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 47 لاکھ 9 ہزار 603 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 50ہزار169افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 40ہزار657جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار922 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں 21 ہزار 861، بلوچستان میں 16ہزار106، آزاد کشمیر میں 4 ہزار758جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 366افراد کورونا سے متاثر ہوئے، فعال کیسز 18 ہزار 981 ہو گئے۔

سندھ میں کورونا سے متاثرہ سب سے زیادہ 2 ہزار684افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار408جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار288افراد انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 241، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 154 جبکہ آزاد کشمیر میں 109 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں درجنوں افراد روزانہ کورونا کا شکار ہونے لگے

Related Posts