اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی ہونے کے باوجود اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں آزادہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی میں اندرونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی ہونے کے باوجود اپنے سیاسی فیصلوں میں آزادی رکھتی ہے، ضمنی انتخابات کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔
اس سوال پر کہ دو صوبائی اسمبلیوں (پنجاب اور خیبر پختونخوا) کی تحلیل کے بعد بھی انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا جارہا؟ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کم نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی کی حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، تاہم پی ڈی ایم حکومت اس مطالبے کو تسلیم نہیں کررہی۔
قبل ازیں اپنے ایک فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دو صوبوں کے مکمل انتخابات ایک بڑی مشق ہیں۔