الزام ثابت نہ کرسکے تو عمران خان کو سزا ملنی چاہئے۔قمر زمان کائرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار، سندھ حکومت جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو
قمر زمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار، سندھ حکومت جلد صحتیابی کیلئے دُعا گو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان آصف زرداری پر الزام ثابت نہ کرسکے تو انہیں سزا ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے سابق صدر پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی ہدایت، ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

پروگرام میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے الزامات کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ الزام کوایسے نہیں چھوڑنا چاہئے اور چھوڑیں گے بھی نہیں۔ اگر سچا الزام ہے تو ملزم کو سزا دینی چاہئے۔

گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر الزام ثابت نہ ہوا تو سزا عمران خان کو ملنی چاہئے۔ عمران خان پر حملے کی جو جے آئی ٹی بنی، اس کے اراکین کہہ رہے تھے کہ ملزم تک رسائی نہیں دی گئی۔

انہوں نے تحریکِ انصاف کے بروقت انتخابات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات دیر سے کرانے کا مخالف ہوں۔ ملکی معیشت اچھی نہیں تاہم آئین کی ہدایات پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔

 

Related Posts