صحت کا شعبہ نرسنگ میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ قادر پٹیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحت کا شعبہ نرسنگ میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ قادر پٹیل
صحت کا شعبہ نرسنگ میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ قادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ نرسنگ میں ترقی کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت قادر پٹیل نے نرسنگ کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ اور صحت کے شعبے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں نرسز کا عالمی دن 

اپنے پیغام میں وزیرِ صحت نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں ترقی کیے بغیر صحت کا شعبہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ پاکستان میں نرسز کی کمی ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ نرسز ایک لاکھ کے قریب ہیں۔

وزیرِ صحت قادر پٹیل نے کہا کہ آج ملک بھر میں تقریباً 9 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان بھر میں نرسز کی تعداد میں اضافے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے کیلئے جذبۂ ہمدردی سے سرشار نرسز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں نرسز کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ 

 سن 1860ء میں 12 مئی کے روز جنم لینےوالی فلورنس نائٹ انجیل کو نرسنگ کے آغاز کا شرف حاصل ہوا جبکہ 19ویں صدی عیسوی میں نرسنگ کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔

Related Posts