پنجاب یونیورسٹی نے احتجاج سے متاثرہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پنجاب یونیورسٹی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث تمام ملتوی ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول طے کرکے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 27، 28 اور 29 نومبر کو ملتوی ہونے والے تمام امتحانات اب بالترتیب 19، 20 اور 23 دسمبر کو ہوں گے۔

“اس آفس نوٹیفکیشن نمبر 502/Cond کے تحت ڈی ایس مورخہ 26 نومبر 2024، پنجاب یونیورسٹی کے 27، 28 اور 29 نومبر 2024 کے ملتوی ہونے والے تمام امتحانات اب 19، 20 اور 23 دسمبر 2024 کیلئے دوبارہ شیڈول کیے گئے ہیں۔

تاہم حکم نامے کے مطابق بی بی اے (آنرز) کے امتحانات بالترتیب 26، 27 اور 30 ​​دسمبر 2024 کے لئے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

مذکورہ امتحانات کا وقت اور مقام وہی رہے گا جیسا کہ پرانے شیڈول میں یونیورسٹی نے طلباء کو مطلع کیا ہے۔

 مزید کہا گیا ہے کہ 02 دسمبر 2024 سے تمام امتحانات پچھلے نوٹیفائیڈ شیڈول کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

Related Posts