بچوں کے اغوا کی وارداتوں سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں، پنجاب پولیس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب پولیس نے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو جھوٹ اور جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے لکھا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی، محلوں اور سکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے بارے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوشیار!بچوں کے اغواء میں ملوث خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش

پنجاب پولیس نے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد عوام اور والدین میں خوف وہراس پھیلانا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلا تصدیق جھوتی خبریں آگے نہ پھیلائیں۔