صوبہ پنجاب میں مہلک کورونا وائرس کے باعث جزوی طور پر لاک ڈاؤن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown can be eliminated in country, Ajmal Baloch

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :حکومت پنجاب نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث 24 مارچ تک صوبے میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن  کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تمام شاپنگ مالز ، دکانیں ، پارکس اور تفریحی مقام 24 مارچ تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فارمیسی ، دودھ کی دکانیں ، پولٹری شاپس ، بیکری اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیگر تمام دکانیں رات 9 بجے سے لے کر 24 مارچ صبح 9 بجے تک بند رہیں گی۔

حکومت نے شہریوں سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے کیونکہ شہریوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے معاشرتی علیحدگی لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: نوڈیرو میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض فرار، دوسرا آئیسولیشن وارڈ میں داخل

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ اس فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں معاشرتی تنہائی کو برقرار رکھنا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس لیے حکام نے انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے۔

Related Posts