لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی 17 یا 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اتحادی حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے،“ کیونکہ پی ٹی آئی اس بات پر بضد ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کو ختم کرنے کا حل صرف عام انتخابات ہیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی پارٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی،صدر عارف علوی نے بھی حکمرانوں سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن وہ ان کے رویے سے ”پریشان” تھے۔
مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس: عمران خان کا ٹرائل 9جنوری سے شروع ہوگا
سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے ”سنجیدہ“ نہیں ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ جب ملک عام انتخابات کی طرف بڑھے گا تو عوام پی ٹی آئی کا انتخاب کریں گے۔ ”سیاست میں مداخلت ختم ہونے کے بعد، ہر کوئی دیکھے گا کون جیت کر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام ریاستی ادارے ملک کے استحکام کے لیے کام کریں گے۔