سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعد رضوی کی رہائی کوفیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا
سعد رضوی کی رہائی کوفیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا

لاہور:کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کور ٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کے حکم میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر خواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو نظر بندی کے بارے میں تفصیلی ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا لیکن عدالت نے نظر بندی ختم کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر خواست میں استدعا کی گئی کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے اور انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں: حافظ سعد رضوی کو 6 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر خواست پر سپریم کورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ اپیل پر کل سماعت کریگا اور سارے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

Related Posts