راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مضرصحت ملاوٹی سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔
پنجاب فوڈاتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی چائے بنانے والی فیکٹری پکڑلی، جہاں 1500 کلو ملاوٹی چائے، چوکر، سوڈا، رنگ اور کیمیکلز سمیت پیکنگ میٹریل برآمد کیا۔
صوابی میں 1 کروڑ 20 لاکھ کی ڈکیتی، سکیورٹی گارڈ قتل
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں چائے کو جعلی میٹریل میں مکس کیا جا رہا تھا اور مضرصحت چائے کو جعلی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔
قبل ازیں پنجاب فوڈاتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے ولوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 1100 لیٹرجعلی دودھ تلف کردیاتھا۔
آپریشن کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ بردار گاڑی، مکسنگ مشین، سکمڈ ملک پاؤڈر، کیمیکلز، 20 کلو ملک پاؤڈر اور 5 کلو آئل ضبط کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کلیکشن سینٹر میں چھپ کر پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا ۔