بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے، درودیوار لرزگئے، لوگوں میں خوف وہراس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹرتھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

قبل ازیں بھی ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 8.5 بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں شدید برفباری سے صورتحال سنگین، درجنوں افراد لقمہ اجل

اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پارا چنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چکوال اور گردونواح، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، بنوں ، مانسہرہ ، عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور گردونواح، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Related Posts