لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے باعث بدترین صورتحال کے باعث جمعرات سے اتوار تک چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب میں گندم کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔چیئرمین فلور ایسوسی ایشن
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات سے اتوار تک سرکاری اسکول اور ادارے بند ہوں گے، اسکول ، کالج،دفاتر، ریسٹورانٹ اور مارکیٹس بھی بند رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کچھ دیر میں حکومتی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچےآگیا ، شہر کا مجوعی ائیرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔