ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔سوشل میڈیا صارفین

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔سوشل میڈیا صارفین
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔سوشل میڈیا صارفین

ملک بھر میں  ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر ٹک ٹاک نے حفاظتی ہدایات جاری کردیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے زندگی کی حفاظت زیادہ اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاک حفاظتی شعور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف لائیکس کے حصول کیلئے زندگی جیسی دولت نہیں گنوائی جاسکتی۔

جہانزیب نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ٹک ٹاک اپنے صارفین کی حفاظت کو سنجیدہ معاملہ سمجھتا ہے اور مواد تخلیق کرنے والوں کو اپنی حفاظت کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتا ہے۔مواد تخلیق کرتے ہوئے اپنی حفاظت کا خیال رکھیں جو شہرت سے زیادہ اہم ہے۔ 

محمد بلال نے کہا کہ جب بھی ٹک ٹاک پر کوئی ویڈیو بنائیں تو اس کے دوران ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں کیونکہ اسلحے کی نمائش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ 

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ٹک ٹاک کی رہنما ہدایات آسانی سے دستیاب ہیں۔ سوشل ایپ پر مواد تخلیق یا شیئر کرتے ہوئے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں جس سے ہر شخص میں ٹک ٹاک کے متعلق شعور اجاگر ہوگا۔ 

سنینا نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان نے اپنی حفاظتی ہدایات سے عوام کو مطلع کرکے بہت ہی اچھا کام کیا ہے، کسی بھی طرح کا مواد تخلیق کرنے سے قبل گائیڈ لائنز کو جاننا بے حد ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مشہورومعروف ایپ ٹاک ٹاک پر لاکھوں بچوں نے مقدمہ دائر کردیا ، مقدمہ جیتنے کی صورت میں ہر بچے کو ہزاروں پاؤنڈز جرمانے کی صورت میں ملنے کی امید پیدا ہوگئی۔

 برطانیہ میں بچوں کی سابق کمشنر این لانگ فیلڈ نے معروف ایپ کو گزشتہ ماہ قانونی طور پر چیلنج کردیا جس کے تحت ٹک ٹاک کو بچوں کے ڈیٹا کو جمع اور استعمال کرنے سے متعلق مختلف الزامات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر لاکھوں بچوں نے مقدمہ کردیا، ہر بچے کو ہزاروں پاؤنڈز ملنے کی امید