پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 981 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے پیر 26 اگست 2024 کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تعلمی ادارے ہفتہ، اتوار اور پیر کو بھی بند رہیں گے۔
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی تین روزہ تقریبات 24 سے 26 اگست 2024 تک منعقد ہوں گی۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق سوائے پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک محکموں اور علاقائی دفاتر ولاہور کے تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران سیکریٹری اوقاف نے عرس کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ تقریب کا افتتاح نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے ۔
خصوصی حفاظتی اقدامات میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 144 حفاظتی کیمرے، کنٹرول روم اور 18 ایل سی ڈی اسکرینز کی تنصیب شامل ہے۔