پی ٹی وی حملہ کیس،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل بالآخر کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے ، وکیل احسن سیال نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ہمیں سیاسی اور عدالتی محازوں پر نقصان ہو رہا ہے۔ وکیل نے کہاکہ ہمارے غریب کارکنان دور دراز سے آتے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔ جج نے کہاکہ پی ٹی آئی اب حکومتی جماعت ہے لیکن اپنے موقف میں واضح نہیں لگ رہی۔

علیم خان کے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے پیش ہونے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقت دیدیا۔ جج نے کہاکہ وکیل شاہد گوندل پیش ہوں ورنہ علیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دونگا۔ وکیل شاہ محمود قریشی ، علی بخاری نے کہاکہ دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں عدالت اجازت دے تو دلائل دونگا۔

یہ خبرلازمی پڑھیں:فضل الرحمان دھرنا: ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،فیصل واؤڈا

عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ وکیل علی بخاری نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اخراج سے متعلق شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

Related Posts