اسلام آباد : پاکستان ٹیلی ویژن کی سی بی اے یونین کے چیئرمین پرویز بھٹی نے پی ٹی وی بورڈ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی بورڈ میں نا اہل افراد تعینات ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ملکی خزانے پر بوجھ بننے والی انتظامیہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کمایا، انتظامیہ کے پاس کوئی بزنس پلان نہیں ہے۔
پرویز بھٹی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ میں اقرباء پروری کا سلسلہ جاری ہے، من پسند افراد کو اہم عہدوں سے نوازاگیا ہے۔پی ٹی وی کی مارکیٹنگ کا کوئی اپتا پتا نہیں ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی ورکرز بھوکے مر رہے ہیں ،لوگوں کو ملازمتوں سے نکالا جارہا ہے ،ادارہ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جبکہ اس کیس کیلئے بھی مہنگے وکیلوں کو ہائر کیا جارہا ہے۔
پرویز بھٹی کا کہنا ہے کہ وکلاء سلمان مخدوم ٹیپو ، شاہد انورباجوہ اور حامد علی شاہ کو صرف ایک دن کی پیشی کے لیے فی کس ساٹھ دئیے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ 7جونیئر وکلاء کو فی کس دس لاکھ دئیے گئے ہیں جبکہ وکلاء کو سرینا ہوٹل میں رہائش اور ایئر ٹکٹ بھی دئیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی وی انتظامیہ لاکھوں کی رشوت لینے میں مصروف، بورڈ میں نااہل افراد بھرتی ہو گئے