پاکستان تحریک انصاف کے نجیب ہارون قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's Najeeb Haroon resigns as MNA
مسائل کے انبار ، کراچی کا بلدیاتی نظام مذاق کے سوا کچھ نہیں ،نجیب ہارون

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیاہے،نجیب ہارون نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

نجیب ہارون 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

نجیب ہارون نے اپنے خط میں شکایت کی ہے کہ انہیں فیصلہ سازی میں کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا کیونکہ میں اپنے شہر کی بہتری کے لئے کسی بھی طرح کا کردار ادا  کرنے میں ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی کارکردگی رپور ٹ طلب کرلی، کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان

نجیب ہارون نے عمران خان کے نام خط میں کہا کہ چوبیس سال پہلےآپکے ساتھ ملکر پارٹی بنائی ،20 ماہ سے ممبر قومی اسمبلی ہونے کے باوجود اپنے حلقے کراچی کے لئے کچھ نہ کرسکا، اس لئے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے رہا ہوں۔

 

Related Posts