پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI’s Alamgir Khan arrested

کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو اسلام آباد میں پارٹی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد واپسی پر گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پولیس نے انہیں گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، جس کی وجہ اسلام آباد میں ان کے خلاف درج ایف آئی آرز بتائی گئی ہیں۔

عالمگیر کے اہلِ خانہ کے مطابق انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ان کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرے گی۔

نرگس نے 10 یوٹیوبرز اور ایک اداکارہ کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ کردیا

اس سے قبل عالمگیر خان کو کراچی پریس کلب کے باہر بھی گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر کے آخر میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں و رہنماؤں کیخلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو بھی اسلام آباد میں پارٹی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد کراچی واپس پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts