کیا ہمیں صرف مجمع لگانے کے لئے رکھا ہے؟، تحریک انصاف کے کارکنان مقامی قیادت سے مایوس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI workers disappointed for leadership

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنے مسائل حل نہ ہونے پر قیادت سے مایوس ہوگئے، مقامی قیادت کارکنوں کو سنبھالنے میں ناکام، پارٹی میں پھوٹ پڑگئی، آئندہ انتخابات میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے شکایات کے انبار لگادیئے، اکثر کارکنان قیادت سے مسائل حل نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئے۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم نے انتھک محنت سے پی ٹی آئی کو کراچی سے کامیاب کروایا لیکن کامیابی کے بعد کراچی کی قیادت نے ہمیں بے یارومدد گار چھوڑ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہری ہماری طرف مسائل کے حل کیلئے دیکھ رہے ہیں لیکن ہمارے اپنے مسائل حل نہیں ہورہے ، ہم کہاں جائیں۔

کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف مجمع لگانے کیلئے رکھا ہوا ہے، اپنا کام نکلوانے کے بعد مقامی قیادت کارکنوں کی طرف دیکھتی بھی نہیں ہے۔ بیشتر کارکنوں نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ ورکرز کنونشن میں موجود کارکنوں کی شکایات پر پارٹی قیادت میں بھی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اب تھوڑا گھبرالیں ؟

مگر بات ہے رسوائی کی

بھارت جیسے حال سے ڈرنا چاہیے!!!

وزیراعظم کا 120 ارب کا پیکیج، ریلیف کس کو اور کیسے ملے گا، مکمل طریقہ کار

پی ٹی آئی کی طرف سے لیاری سے کامیاب رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے خطاب کے موقع پر لیاری کے کارکنوں نے بائیکاٹ کردیا اور کنونشن چھوڑ کر چلے گئے۔اس کے بعد کنونشن میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر منتظمین نے کنونشن ختم کردیا۔

تحریک انصاف کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے رویے اور من پسند لوگوں کو عہدوں سے نوازنے کی وجہ سے کارکن بدظن ہوچکے ہیں اور آنیوالے بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts