صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی خواتین رہائی کے بعد پھر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانتیں خارج جبکہ صنم جاوید سمیت نو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

انسانی حقوق کی کارکن بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے بتایا کہ صنم جاوید سمیت 5 خواتین اور 6 مرد کارکنان جنہیں اے ٹی سی لاہور نے 23 ستمبر کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت دی تھی، انہیں مبینہ طور پر کوٹ لکھپت جیل سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی خواتین کی رہائی کے روبکار جاری ہوئے تھے، لیکن اس سے قبل ہی پولیس کی نفری اور گاڑیاں گرفتاری کیلئے جیل پہنچ گئیں۔

دوسری جانب صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ ہاٸی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے، مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست داٸر کر دی جاٸے گی۔

Related Posts