پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کے گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کرلیا گيا۔

اسلام آباد پولیس نے اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، اسلام آباد اور پنجاب میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نامزد ہیں۔

گرفتاری سے قبل اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا، مجھ پر کور کمانڈر لاہور واقعہ کا لگا الزام جھوٹا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا تمام جماعتوں سے تشدد سے گریز کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کل رات ساڑھے 11 بجے کے قریب سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، فوادچوہدری گرفتاری سے بچنے کیلئے تقریبا 12 گھنٹے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود رہے۔

اس دوران فواد کے بھائی فیصل چوہدری نے چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی، فیصل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے گھر بھی گئے مگر بات نہ بن سکی ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور علی زیدی بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔

Related Posts