تحریکِ انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ احتجاج کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پی ٹی آئی قیادت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف روزانہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اعلان پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو ہر روز پر امن احتجاج کی ہدایت کی ہے۔ سینئر قیادت بشمول شاہ محمود قریشی اور صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنان کو ہدایات دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک پر حملہ آور لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مریم اورنگزیب

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کو پر امن رکھیں گے۔ ہر یونین کونسل، ولیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخوست دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گرفتاری درست قرار دینے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔

آج سے 2 روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد لیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں حراست میں لے لیا۔ عمران خان پر ہونے والے تشدد پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہیں۔

تحریکِ انصاف نے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پولیس نے شہر شہر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جن کے دوران متعدد پی ٹی آئی رہنما اور درجنوں کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔ 

Related Posts