2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی، علی زیدی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی، علی زیدی
2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی، علی زیدی

ٹنڈو مستی: وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ 2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، بے بی سو رہا ہے اور سوتا رہے گا، 2023 میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔

سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں آپ نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں، اس لئے اپنا روٹ تبدیل کیا۔

مزید پڑھیں: عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں،بلاول بھٹوزرداری

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا گیا، جبکہ لاڑکانہ نے تو تاریخ رقم کر دی۔علی زیدی نے کہا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں، آپ اپنا رانگ مارچ کریں ہمیں اپناکام کرنے دیں۔