پی ٹی آئی سینیٹر نے ملک کو اہم اعزاز دلوا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو سینیٹ آف پاکستان)
(فوٹو سینیٹ آف پاکستان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی رکن پارلیمنٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل سلیم ایک تاریخی پیشرفت کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے 140 ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رکن اور ممبر ہیں۔

جہاں بات ہے پارلیمنٹری نیٹ ورک کے مینڈیٹ اور کام کی تو یہ غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز اور اصلاحات کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔

خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم مارچ 2021 میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بنے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027 میں جاکر ختم ہو رہی ہے۔

سینیٹر فیصل سلیم کون ہیں؟

سینیٹر فیصل سلیم کا تعلق کاروباری برداری سے ہے اور وہ سینیٹ کی فنانس اور صنعت سے متعلق کمیٹوں کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ اقتصادی امور سے متعلق سینیٹ کی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

سینیٹر فیصل سلیم رحمان سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related Posts