پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اورحامدزمان گرفتار، ایف آئی اے کا تردیدی بیان جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان گرفتار

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے جبکہ حامد زمان کو لاہور میں ان کے دفتر وارث روڈ سے مختلف الزامات کے تحت مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں۔عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک

پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کی تردید کردی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو فنڈز کے حصول کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ کیس میں حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ حامد زمان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور مراد سعید نے مبینہ گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کو پارلیمنٹ کی توہین بھی قرار دیا ہے۔

 

Related Posts