تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی،جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے ملاقات کی اور بتایا گیا کہ پارٹی کو انٹیلی جنس بیورو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منظوری کے بعد اجازت دی گئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے عوامی اجتماع کے انعقاد کی اجازت لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھا گیا تھا،خط میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف نے جلسے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔ زبیر نیازی چھ رکنی انتظامی کمیٹی کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا

یاد رہے کہ تحریک انصاف پشاور اور کراچی میں بڑے جلسے کرنے میں کامیاب رہی ہے، جلسوں میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت گرانے کے لیے سازش رچی گئی تھی۔

Related Posts