فواد چوہدری، اسدعمر، پرویز خٹک اور چوہدری سرور نے بھی عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI leaders in favor of removing CM Buzdar

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں فواد چوہدری، اسدعمر، پرویز خٹک اور چوہدری سرور نے بھی سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے خیال کی حمایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت اہم وفاقی وزراء ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل علیم خان نے جہانگیر ترین کے گروپ میں شامل ہوتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں موجودہ حکومت پر تشویش ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہنا ہے کہ علیم خان، جہانگیر ترین اور دیگر پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:حکومتی ارکان کی مدد کے بغیر کیا اپوزیشن پنجاب اور وفاق میں حکومت گراسکتی ہے؟

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور پنجاب کے سابق وزیر علیم خان کو منانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی۔

Related Posts