پی ٹی آئی رہنماء حنید لاکھانی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI leader Hunaid Lakhani meets Governor Sindh, Imran Ismail lauds Hunaid Lakhani's role in Bait ul Mal Sindh.
PTI leader Hunaid Lakhani meets Governor Sindh, Imran Ismail lauds Hunaid Lakhani's role in Bait ul Mal Sindh.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و چیئرمین بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں بلدیاتی امور بیت المال کی کارکردگی اور تنظیمی مسائل پر گفتگو ہوئی اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بیت المال سندھ میں اچھا کام کررہا ہے بیت المال تک مستحقین کی رسائی کومزید یقینی بنایا جائے ۔

عمران خان کے ویژن کے مطابق غریبوں کی مدد کے لیے بیت المال اپنے فرائض بہتری سے سرانجام دے رہا ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حنید لاکھانی کی کارکردگی سراہا۔

مزید پڑھیں:مودی کو پیغام دینا ہے ،ملک کے دفاع کی خاطر ہم سب ایک ہیں،دعا بھٹو

اس موقع پر حنید لاکھانی نے کہا کہ عمران خان کے ویزن کو گھر گھر پہچانے کی کوش کررہے ہیں بیت المال کے ذریعے مستحقین اور نادار لوگوںکی مدد کررہے ہیں ۔

ہماری اولین کوشش ہے کہ کسی بھی مستحق کو اس معاملے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لیے نچلی سطح تک منظم کام کررہی ہے بلدیاتی الیکشن میں واضع کامیابی حاصل کریں گے بلدیاتی الیکشن جیت کر کراچی کی عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔

Related Posts