پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کے پہلے کاروباری روز زبردست تیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال کے پہلے دن کاروبارمیں زبردست تیزی کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والی تیزی کے باعث شیئرزکی مالیت میں 90 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال کے پہلے کاروباری روز کاروبارمیں تیزی کے باعث عوام کو نئے سال کا تحفہ مل گیا، حصص مارکیٹ میں664.92پوائنٹس کی تیزی کے باعث مارکیٹ میں مزید 7حدیں بحال ہو گئیں۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ پہلے گھنٹے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی کے بعد دوسرے گھنٹے کے دوران تیزی آئی اور انڈیکس 40907.73پوائنٹس کی سطح کوعبور کر گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نئے سال کا پہلادن سرد ترین ثابت ہوا،پارہ 9 ڈگری تک گرگیا

کاروبار میں تیزی کا تسلسل دوپہر 12 بجے تک جاری رہا اور ایک موقع پر100 انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ دوپہر تین بجے 100انڈیکس نے پھر لمبی چھلانگ لگائی اور انڈیکس 41300 کی حد کوھی عبور کر گیا۔

ایک موقع پر انڈیکس 41500 کی حد سے بھی آگے گیا تاہم انڈیکس 41400 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں1.61فیصد تک بہتری دیکھنے میں آئی۔

Related Posts