اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے حراست میں لیا ہے، فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس سے پوچھتی ہوں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں، مریم نواز
واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔