پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکرم چیمہ نے 9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکرم چیمہ جنہیں حال ہی میں پی ٹی آئی کراچی کا صدر مقرر کیا گیا تھا – نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی جس میں فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔ ہمیں ریاستی اداروں سے نہیں لڑنا چاہیے۔“

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات مسلح افواج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش تھے جو قوم کی سلامتی کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں امن قائم کیا ہے۔

اکرم چیمہ نے کہا کہ پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ کراچی اور ملک کی خدمت کے لیے سیاست جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکرم چیمہ کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں:جاوید لطیف کا پراجیکٹ عمران خان شروع کرنیوالوں کو سزا دینے کا مطالبہ

گزشتہ ماہ، محمد اکرم چیمہ کو آفتاب صدیقی کے استعفیٰ کے بعدپی ٹی آئی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

Related Posts