وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq awan presser
عمران خان تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے جس میں اہم معاملہ کل کا فیصلہ تھا اس میں لیگل ٹیم نے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشرف کیس کے فیصلے میں موجود قانونی سقم سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا گیا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ پرویز مشرف کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کا کور کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ادارے ہر حال میں اہم اور مقدم ہیں، ہم نے اپنے اداروں کو تقویت دینی ہے اور ہم نے قانون اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ،ہم اداروں میں تصادم نہیں ہم آہنگی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں۔ ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ حکومت کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، وزیراعظم

فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ادارے آئینی اور قانونی دائرے میں ذمہ داریاں نبھائیں، ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسے پارلیمنٹ نے حل کرنا ہے۔ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو مسئلے کے حل کا دوبارہ ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق مزید مشاورت کی جائے گی، اہم عہدے پر تعیناتی پر پارلیمنٹ کی منقسم رائے قومی مفاد میں نہیں،ہمیں قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر بھی کور کمیٹی میں بات ہوئی، مریم نوازکی بیرون ملک جانے کی خواہش پر کمیٹی کی تجویز پر فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم اور کورکمیٹی نے کہا ہے قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں،حکومت ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

ملائیشیا سمٹ میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم رکن ہے اور کسی ملک کے ساتھ انفرادی تعلق کے بجائے پوری امہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے کور کمیٹی کو اس کے ساتھ جڑے تمام محرکات اور پس منظر کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت خطے میں پاکستان کا اسٹریٹجک مفاد او آئی سی کے اندر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کو یکجا کرنے کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، اس سے پہلے ملائشیا میں ہونے والی 4 کانفرنسز میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جب کہ پاکستان بینک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا تو سعودی عرب نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا مؤقف حکومت کا مؤقف ہوتا ہے، ہم عربی عجمی کے مسلئے سے نکل کر امہ کے مفاد کے ساتھ ہیں، قومی مفاد ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، ملائشیا نہ جانے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، مہاتیر محمد، محمد بن سلمان اور طیب اردوان کا پاکستان کے ساتھ خاص رشتہ ہے۔

Related Posts