راولپنڈی کی سول جج کی عدالت نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
پچاس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے کے مطابق مدعاعلیہان کودفعہ 496کےتحت جرم کامرتکب پایا گیااور سزا سنائی گئی،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 5،5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 4ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔فیصلے کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ فیصلہ اوپن کورٹ میں ملزمان کی موجودگی میں سنایا گیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ دن جعمے کو اپنا محفوظ کیا ہوا فیصلہ آج سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دوران عدت نکاح کے مرتکب قرار پائے ہیں اور انہوں نےعدت کے شرعی تقاضوں کو پورا کیے بغیر نکاح کیا۔