پی ٹی آئی نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے‘مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، تحریک انصاف نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مریم نواز کو ان کے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں : نوازشریف کے خون کے پلیٹلیٹس میں خطرناک حد تک کمی، علاج جاری

تحریک انصاف نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے۔ مریم نواز کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کے ساتھ شیئر نہیں کی جا رہی۔ مخالفین کو آج سزائے موت کی چکیوں میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سیاسی انتقام ہے۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ یہ ناکام حکومت ہے، پاکستان میں مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کہتے تھے ہمارے پاس رانا ثنا اللہ کی ویڈیو موجود ہے۔ کل اے ایس ایف نے کہا ہمارے پاس کوئی ویڈیو موجود نہیں۔

Related Posts