چیئرمین پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ جاری مذاکراتی عمل پر ردعمل آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بچوں کیلئے خوشخبری، بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

Related Posts