پی ٹی اے کا ایکشن، بیگو ایپ بلاک، ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی اے کا ایکشن، بیگو ایپ بلاک، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کردی گئی
پی ٹی اے کا ایکشن، بیگو ایپ بلاک، ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کردی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا ایپ بیگو کو بلاک کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی ہے جبکہ یہ اقدام عوام کی طرف سے متعدد شکایات پر اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو ٹک ٹاک اور بیگو پر غیر اخلاقی اور فحش مواد کے نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات پر عوام کی طرف سے کئی شکایات موصول ہوئیں جس پر اتھارٹی نے ٹک ٹاک اور بیگو کو نوٹسز جاری کیے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا کہ میڈیا کمپنیاں اپنا مواد ملکی قانون کے تحت اور اخلاقی حدود کے مطابق دائرۂ اعتدال میں دِکھا سکتی ہیں تاہم کمپنیوں کا جواب تسلی بخش نہ ہونے کے باعث پی ٹی اے نے بیگو کو بلاک کردیا اور ٹک ٹاک کو حتمی نوٹس جاری کردیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اور بیگو فحاشی اور غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کیلئے جامع حکمتِ عملی وضع کریں۔ ملکی قوانین کے تحت بیگو کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کو بھی بلاک کیا جاسکتا ہے جبکہ ملکی آئین کے تحت مخربِ اخلاق مواد پاکستان میں نہیں دِکھایاجاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پب جی پر پابندی عائد نہیں کرنی چاہئے۔ فواد چوہدری

Related Posts