پی ٹی اے کا 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی
ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو جمعرات کے روز انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی رفتار 21 اپریل کو سست رہنے کا اعلان کردیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر توانائی کے مسائل ہیں، پاور  ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل کو دوپہر 2 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہبل کی نئی تصویر، سائنسدانوں نے 2 ضم ہوتی کہکشاؤں کا نام فرشتے کے پر رکھ دیا

انٹرنیٹ کےمتعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی اے نے کہا کہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بینڈ وتھ کی ضروریات پوری کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال خدمات مہیا کرنے کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صارفین کو انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔ 

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں تعطل کے متعلق مزید کہنا ہے کہ متبادل اقدامات کی انجام دہی کے دوران پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی دستیابی معمول کے مطابق رہے گی۔ واضح رہے کہ 21 اپریل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف نے لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ 

حیرت انگیز طور پر پی ٹی اے کے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل سے متعلق اعلان کو پی ٹی آئی کے جلسے سے جوڑتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت جانتے بوجھتے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کے نام پر پی ٹی آئی کے پیغام کو دبانا چاہتی ہے، تاہم پی ٹی اے حکام نے اس تاثر کی تائید یا تردید نہیں کی۔ 

Related Posts