ایف آئی اے اور پی ٹی اے کاکراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTA and FIA raid
PTA and FIA raid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گرے ٹیلی فونک ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 17 میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 غیر قانونی جی ایس ایم گیٹ ویز(64 اور 8 پورٹس) ، 12 انٹرنیٹ موڈیم قبضے میں لے لیا گیا۔

کارروائی میں 2 لیپ ٹاپ، 4 وائرلیس راؤٹرز، 2 موبائل ہینڈ سیٹس، 1 یو پی ایس، اور انٹرنیٹ ڈیوائسز سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیاجبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انکوائری پر اثر انداز ہونے کا خدشہ: پیمرا کا سینئر عہدیدار سروس سے معطل

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت اور ایف آئی اے کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے۔

Related Posts