اسٹاک مارکیٹ میں 61.95پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 61.95پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 61.95پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 250 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجح دی، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 61 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی طلب میں اضافے کے سبب اس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے اضافے سے 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ اضافے سے 183 روپے پر فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرض و سود کی ادائیگیاں اور درآمدات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جس کے سبب ڈالر کی قیمت میں ا ضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مفتاح اسماعیل

Related Posts