کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، پیر کو رینج باؤنڈ سیشن میں 0.06 فیصد کی کمی ہوئی۔
آج کاروباری روز کے دوران مارکیٹ بند ہونے پر بینچ مارک انڈیکس 25.37 پوائنٹس یا 0.06 فیصد کی کمی کے ساتھ 45,042.61 پر بند ہوا۔
جبکہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بہتری ہوئی، جس سے انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق، مارکیٹ بند ہونے پر کرنسی 1.67 روپے کی کمی کے ساتھ 279.26 پر بند ہوئی۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کو 267.5 ملین سے بڑھ کر 314.8 ملین ہو گیا، تاہم گزشتہ سیشن میں ریکارڈ کیے گئے 6.8 بلین روپے سے حصص کی تجارت معمولی طور پر کم ہو کر 6.77 بلین روپے ہو گئی۔
بینک آف پنجاب 49.1 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 45.9 ملین شیئرز کے ساتھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 18.6 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پیر کو 342 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 138 میں اضافہ، 171 میں کمی اور 33 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔