پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 9ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی او ر 100انڈیکس 9ماہ میں پہلی بارپہلی بارانڈیکس 40 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 40 ہزار732.25پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 881 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کا آخری روز ہونے کی وجہ سے تادم تحریر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال موجود رہی اور سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیئےجس کے بعد 100انڈیکس40 ہزار732.25پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 1ارب 30کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسی طرح کے ایس ای30انڈیک 27.53پوائنٹس کے اضافے سے 18ہزار598.68کی سطح پربندہوا،جبکہ کے ایس ای آل انڈیکس 151.74 پوائنٹس کے اضافے سے 28ہزار863.44کی سطح پربندہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 641 پر بند ہوا تھا، گزشتہ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ میں بے حد تیزی دیکھی جارہی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

Related Posts