اسٹاک مارکیٹ میں 1,505 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1,505 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 1,505 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے اپنی تیزی کا سلسلہ جاری رکھا، بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس جمعہ کو نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1505.56 پوائنٹس یا 2.33 فیصد اضافے کے ساتھ 66,223.63 پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران کل 1,329,550,091 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 33.377 بلین روپے تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 395 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 257 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 127 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 11 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے 200.02 روپے فی حصص کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو 8,900.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر سیفائر فائبرز لمیٹڈ رہاجس کی فی حصص قیمت میں 97.31 روپے اضافے کے ساتھ 1,505,00 روپے تک پہنچ گئی۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

یونی لیور پاکستان فوڈز کی قیمت 559.75 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ کمی کے ساتھ 21,600.25 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد اسماعیل انڈسٹریز 95.00 روپے کی کمی کے ساتھ 1,300.00 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts