پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 90.96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 90.96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 90.96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 90 اعشاریہ 96 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک موقع پر انڈیکس 48 ہزار 632 اعشاریہ 95 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 48 ہزار 302 اعشاریہ 66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.19 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

بازار میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے سے زائد رہی۔

آج کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 392 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 428 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 181 میں کمی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 83 کھرب 57 ارب 45 کروڑ 8 لاکھ روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 92 ارب 54 کروڑ 66 لاکھ روپے ہو گئی۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 96 کروڑ 60 لاکھ 88 ہزار شیئر رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6 کروڑ 87 لاکھ 85 ہزار شیئرز سے زائد ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 899 روپے کے اضافے سے 1799 روپے اور رفحان میظ 275 روپے کے اضافے سے 9725 روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک 197.38 روپے کی کمی سے 2434.39 روپے اور محمود ٹیکسٹائیل کے حصص 12.04 روپے کی کمی سے 450 روپے ہوگئی۔

Related Posts