پنجاب کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا
پنجاب کا مالی سال 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 کھرب 80 ارب کی ترقیاتی پروگرامز کی ابتدائی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

بجٹ میں لاہور کے ترقیاتی پروگرامز کے لئے 62 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 2 کھرب 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ بجٹ میں ابتدائی طور پر ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک ارب نوے کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں کےلئے دیئے جائیں گے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب حکومت سے آئندہ مالی میں 78 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی مانگ کی ہے۔

پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے یونیورسل ہیلتھ کوریج منصوبے کیلئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ میں گجرات یونیورسٹی، نواز شریف میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو گجرات کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے محکمہ صحت پنجاب نے 70 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔

پی کے ایل آئی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ایک ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ سے نئے انڈونیشین قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

Related Posts