اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان برقرار ہے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 903.79 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان غالب آگیا جس سے 903.79 پوائنٹس کی کمی آئی۔ مارکیٹ 32 ہزار 781.12 پوائنٹس پر آ گئی۔

دوسری جانب آل شیئر انڈیکس میں 512.81 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 485.76 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 714.73 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 329.76 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس تک گر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 2375.97 پوائنٹس کی مندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی رہی جبکہ اس سے قبل  11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں  2375.97 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

Related Posts